ایف بی آرکی تنظیم نو، ڈاکٹر شمشاد اختر کی سربراہی میں 8رکنی کمیٹی قائم

اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی کابینہ کی جانب سے منظور کئے گئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایف بی آر کی تنظیم نو کے پلان پر عملدرآمد کیلئے نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی سربراہی میں 8 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے، کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد اور اثاثہ جات اور ذمہ داریوں کی کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو میں تقسیم کے عمل کو مکمل کرنے کیلئے اس عمل درآمد کمیٹی کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ایل لیگل کمیٹی اور دوسری فنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن کمیٹی قائم کر دی گئی ہے اس ضمن میں وزارت خزانہ و ریونیو ڈویژن نے نوٹفکیشن جاری کردیا ہے۔ نگران وزیر خزانہ کی زیر صدارت قائم کی گئی عملدرآمد کمیٹی میں سیکرٹری قانون ڈاکٹر مشرف آر سیان، ڈاکٹر منظور احمد، سید ندیم رضوی ممبر ایڈمنسٹریشن، مکرم جاہ انصاری ممبر لیگل اینڈ اکاﺅنٹنگ، آفاق احمد قریشی، ممبران لینڈ ریونیو پالیسی، ساجد محمود قاضی ایڈیشنل سیکرٹری ریونیو ڈویژن کمیٹی کے ممبران تعینات کیے گئے ہیں۔ نگران وزیر خزانہ کی سربراہی میں بننے والے عملدرآمد کمیٹی کو جو فرائض سونپے گئے ہیں ان میں ایف بی آر کی جگہ پاکستان کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو کے دو الگ الگ بننے والے اداروں کو انتظامی خود مختاری، دونوں اداروں میں احتساب کا اندرونی نظام بنانے، ٹیکس پالیسی اور ٹیکس ایڈمنسٹریشن کو الگ الگ کر کے ان کی ذمہ داریوں کا تعین کرنے ملک میں بنائے جانے والے اوور سائیٹ بورڈ اور فیڈرل پالیسی بورڈ کے اغراض و مقصد کو تیار کرنے اور ان کے قانونی مسودات کو حتمی شکل دینے، اثاثہ جات، مالی وسائل اور دیگر منقولہ و غیر منقولہ اثاثہ جات کی کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو میں تقسیم کیلئے سب کمیٹیوں کی جانب سے تیار کی جانے والے تجاویز عمل درآمد اور ان میں سامنے آنے والے مسائل کے فوری حل اور ان کے قانونی مسودات کی تیاری ان کی متعلقہ فورمز سے منظوری کے مراحل کی نگرانی، نئے دونوں اداروں کیلئے رولز، ریگولیشنز نوٹفکیشن، سٹیچوٹوری ریگولیٹری آرڈر، ایڈمنسٹریٹیو آرڈرز، کی تیاری اور منظوریموجودہ ایف بی آر کے ملازمین اور ا نہیں دو اداروں میں تقسیم کئے جانے کے بعد کیلئے اثاثہ جات کا تقسیم کا پلان مکمل کرنے اور اس تقسیم کو منصفانہ بنانے کا یقینی بنانے کیلئے اس عمل میں متعلقہ اداروں کے حکام کی رضا مندی کے حصول کو یقینی بنانا اور اس کی حکومتی فورمز سے منظوری لینے، نئے اداروں کیلئے ریگولیٹری اور لیگل فریم ورک کی منظوری لینے، حکومت اور سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹی کمیٹی کی جانب سے تفویض کردیہ وسائل پر عمل درآمد کیلئے میکزم کی تیاری اس کے ذمے ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں