ہدایت لوہار کے قتل کی ایف آئی آر درج نہ کرنے کیخلاف لواحقین کا دھرنا جاری
حیدر آباد (انتخاب نیوز) ہدایت لوہار کے قتل کیخلاف آج چوتھے روز بھی سورٹھ اور سسئی لوہار کی قیادت میں قمبر شہداد کوٹ کے علاقے نصیر آباد کے مقام پر دھرنا جاری۔ پولیس کی جانب سے قتل کی ایف آئی آر درج نہیں کی جاسکی۔اس موقع پر سورٹھ لوہار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ایف آئی آر درج کرنے کو تیار نہیں ہیں،یہ کوئی ایک دِن کی جنگ نہیں ہے ، یہ جنگ چلے گی ، ریاست کو لاٹھی چارج سمیت جو کرنا ہے ، کرے ، ہم بیٹھے ہوئے ہیں۔
Load/Hide Comments


