مسلم لیگ (ن) کے ناراض اراکین کا پنجاب اسمبلی میں پریشر گروپ بنانے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ناراض اراکین پنجاب اسمبلی نے پنجاب اسمبلی میں ایک پریشر گروپ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے لئے ناراض (ن) لیگی رکن اسمبلی نشاط ڈاہا متحرک ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ (ن) لیگی ناراض ارکان اسمبلی نشاط ڈاہا سے رابطے میں ہیں۔ جن کا اجلاس آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔ جس میں تمام ارکان مل بیٹھ کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ اس حوالے سے (ن) لیگ کے ناراض رکن اسمبلی نشاذ ڈاہا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سارے سیاستدان لوٹے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف میں بھی کافی لوٹے موجود ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پارٹی سے نکالنے کی بات کرنے والا عطاء تارڑ کون ہے،وہ تو بستہ اٹھانے والا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ رات گئے تک ان سے 6 مزید ناراض لیگی ایم پی ایز نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ جنہوں نے ساتھ رہنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ نشاط ڈاہا کے مطابق ناراض (ن) لیگی ارکان صرف عزت چاہتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ ہمارا کوئی لیڈر موجود نہیں جو ہمیں اکٹھا کرسکے۔ مریم نواز سمیت سب گھروں میں بیٹھے ہوئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں