انتخابی نتائج کی تبدیلی، اداروں کے سربراہان کمشنر روالپنڈی کی تقلید میں مستعفی ہوں، حافظ حمد اللہ

لورالائی (آن لائن) جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ نے دکی میں سابق امیر ملا عبدالباری کی جانب سے دی گئی چائے پارٹی کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے ملک میں الیکشن میں بدترین دھاندلی ہوئی ،جے یوآئی جھرلو الیکشن کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتی ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر، ملک بھر کے تمام ڈی آر اوز اورآر اوز سمیت دیگر مداخلت کرنے والے اداروں کے سربرا ہان مستعفی ہوں اور کمشنر راولپنڈی کی تقلید کریں ،سابق کمشنر نے اپنے ضمیر کے مطابق سچ اور حق بیان دیا ،انہوں نے کہا کہ جے یوآئی ملک میں دوبارہ عام الیکشن کا مطالبہ کرتی ہے اس الیکشن کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں رہی، پی پی اور ن لیگ کے سوا تمام سیاسی وقوم پرست جماعتیں اس انتخابات کو تسلیم نہیں کررہیں ،اب جو پارلیمنٹ آئیگی اسکی کوئی اہمیت و حیثیت نہیں ہوگی ۔مہمان حکومت میں آنے سے بہتر ہے کہ ن لیگ بھی دھاندلی کو تسلیم کر کے حکومت تشکیل نہ دے ۔انہوں نے کہ ہم اپنے تحفظات کے ساتھ اسمبلی کے اندراور باہر احتجاج کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں