صوبائی حکومت ایمر جنسی کا نفاذ کرکے گوادر کو آفت زدہ علاقہ قرار دے، سینیٹر کہدہ بابر

گوادر (انتخاب نیوز) گوادر سے منتخب سینیٹر کہدہ بابر نے کہا ہے کہ پورا گوادر شہر پا نی میں ڈوبا ہوا ہے، بارش کا پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہوچکا ہے، گوادر کو فوری طور پر آفت زدہ علاقہ قرار دیا جائے۔ گوادر شہر اور گردونواح میں شدید بارش، تیز ہواﺅں کے باعث کئی کشتیاں ٹکرا گئیں، متعدد علاقے پانی میں ڈوب گئے۔ بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، اب تک متعدد مکانات منہدم ہوچکے ہیں، لوگوں کا ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔ صوبائی حکومت فوری طور پر ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے گوادر کو آفت زدہ علاقہ قرار دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں