خاران میں موبائل نیٹ ورک سسٹم جام، صارفین پریشانی سے دوچار

خاران (نامہ نگار)رخشان ڈویژن کے ہیڈ کواٹر خاران میں گزشتہ کئی عرصے سے موبائل نیٹ ورک سسٹم جام۔ خاران شہر اور گردونواح میں موبائل کمپنیز کی غ±فلت اور عدم توجہ کے باعث گزشتہ کئی عرصے سے موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سسٹم شدید سست، جس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے شہری روزانہ کی بنیاد پر پیکج کرتے رہتے ہیں لیکن پیسے ویسے ہی ضائع ہوتے جارہے ہیں اور کمپنیز شہریوں سے ماہانہ لاکھوں روپے پیکج اور ٹیکس وصول کرتے ہیں لیکن کوئی خاص سہولت دینے میں ناکام رہے ہیں خاران شہر اور گردونواح میں یوفون ٹیلی نار اور جیز کی نیٹ ورک اور موبائل ڈیٹا سروس نے بالکل کام کرنا ہی چھوڑ دیا ہے جس سے شہری شدید مایوس ہے خاران کے عوامی حلقوں نے متعلقہ حکام سے خاران میں موبائل نیٹ ورک سروس کی خرابی کا فوری نوٹس لینے اور نیٹ ورک کو معمول کے مطابق بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں