پاکستان میں برابری کا قانون نہیں، بلوچستان کے لوگ سو سال پیچھے ہیں، مولانا ہدایت الرحمن

پنجگور (آن لائن) حق دو تحریک کے سربراہ و گودار کے صوبائی نشست پر کامیاب امیدوار مولانا ہدایت الرحمن بلوچ گوادر سے کوئٹہ جاتے ہوئے پنجگور میں مختصر وقت حق دو تحریک پنجگور کے چیئرمین ملا فرہاد تحصیل سیکرٹری عبدالعزیز عزیز احمد حافظ محمد انور فدا احمد جماعت اسلامی پنجگور کے امیر مفتی صفی اللہ بلوچ سے ملاقات کی ملاقات میں پنجگور سمیت بلوچستان کے سیاسی صورتحال حال بالخصوص پنجگور ٹیچنگ ہسپتال پنجگور کی تباہ حالی بارڈری کاروبار پر انتظامیہ و مافیا کے قبضہ پنجگور انٹرنیٹ ڈیٹا کی بندش تعلیمی درسگاہوں کی غیر فعالی عام آدمی کو اداروں کی جانب سے ریلیف نہ ملنے پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں عوام سے واسطہ ہے اقتدار کی کوئی اہمیت نہیں ہے انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت پنجگور کے عوام بشمول بلوچستان کے لوگ جدید دور کے تمام تقاضوں سے سو سال پیچھے ہیں اس ملک میں نابرابری کی قانون چل رہی ہے بلوچستان میں الگ اور دیگر صوبوں میں الگ قانون ہے حتی کہ پنجگور میں انتظامیہ بھی اپنی قانونی آئینی زمہ داریوں کو چھوڑ کر بارڈر پر ٹوکن وتیل کا کاروبار کررہی ہے انہوں نے کہا ہے کہ پنجگور کے عوام اس جدید دور میں بھی انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہیں انہوں نے کہا ہے اس ملک کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو سہولت فراہم کرے لیکن افسوس کہ مختلف حیلے بہانوں سے عوام کو سہولت سے محروم رکھنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے مختصر وقت کے بعد وہ بائے روڑ کوئٹہ روانہ ہوئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں