بلوچستان ہائیکورٹ کے کوئٹہ اور خضدار بینچ کے درمیان وڈیو لنک کی سہولت فراہم کردی گئی

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان ہائی کورٹ کے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس نعیم اختر افغان کی خصوصی ہدایات پر آئی ٹی کمیٹی کے ممبران سینئر جج جناب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی خصوصی ہدایت اور جسٹس نذیر احمد لانگو بلوچستان ہائی کورٹ کی آئی ٹی برانچ نے وکلا اور عام شہریوں کے لیے ویڈیو کانفرنسنگ پر مقدمات کی سماعت کے لیے بلوچستان ہائی کورٹ کی پرنسپل سیٹ کوئٹہ اور خضدار بینچ کے درمیان ویڈیو لنک کی سہولت فراہم کر دی ہے۔ اس سلسلے میں 2024-03-04 کو بلوچستان ہائی کورٹ کوئٹہ میں ویڈیو لنک کے ذریعے خضدار کے تین مقدمات کی سماعت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں