چیچنیا ،قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والے مجرم کو ساڑھے تین سال قید

گروزنی (آئی این پی)چیچنیا میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے روسی شہری کو ساڑھے 3سال قید کی سزا سنا دی گئی۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 20سالہ نیکٹا ظہور اول کو یکم مئی 2023 کو مذہبی عقائد پر یقین رکھنے والوں کے جذبات مجروح کرنے کے جرم میں حراست میں لیا گیا تھا، ملزم پر قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کا الزام عائد کر کے ٹرائل چلایا گیا، چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی کی ایک عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو ساڑھے 3سال قید کی سزا سنائی۔واضح رہے کہ 20سالہ روسی شہری نیکٹا ظہور اول نے ایک مسجد کے باہر قرآن پاک کو نذر آتش کیا تھا، یہ واقعہ گروزنی سے 800کلو میٹر دور پیش آیا، گزشتہ روز گروزنی کی عدالت نے نیکٹا ظہور اول کو جرم کا مرتکب قرار دیا، ملزم نے سزا سے پہلے کئی بار معافی مانگی اور یہ موقف اختیار کیا تھا کہ اسے اس جرم کی سنگینی اور اس کے نتائج کا اندازہ نہیں تھا۔روسی تفتیش کاروں کی ایک کمیٹی نے ملزم نیکٹا ظہور اول کو چیچنیا منتقل کر دیا تھا، چیچنیا میں مسلمانوں کی بہت بڑی آباد رہتی ہے، تفتیشی کمیٹی کے بقول ملزم کی منتقلی کا فیصلہ ان پیغامات اور مطالبات کی بنیاد پر کیا گیا تھا جو چیچنیا سے بہت بڑی تعداد میں موصول ہوئے جن میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ملزم کے خلاف انہیں متاثرہ فریق بنایا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں