تربت، ندی میں ڈوب جانے والے 16 سالہ نوجوان کو تیسرے روز بھی تلاش نہ کیا جاسکا

تربت (بیورو رپورٹ) نہنگ ندی میں ڈوب جانے والے 16سالہ شہزاد واحد کو تیسرے روز بھی تلاش نہیں کی جاسکی ، عوامی حلقوں کا پی ڈی ایم اے اور انتظامیہ کی بے حسی کی شدید مذمت ، لواحقین مسلسل 3روز سے نوجوان کی تلاش میں سرگرداں ہیں مگر بڑے بڑے دعوے کرنے والی پی ڈی ایم اے اور انتظامیہ کہیں نظرنہیں آتے ، ذرائع کے مطابق تین روز قبل تمپ کے علاقہ میں نہنگ ندی میں بل نگور کاشاپ کے رہائشی نوجوان شہزاد ولد عبدالواحد موٹرسائیکل سمیت ندی میں ڈوب گئے تھے لواحقین کی جانب سے تلاش کے بعد ان کی موٹرسائیکل برآمدہوگئی تاہم لواحقین کی جانب سے 3دنوں کی تلاش کے باوجود شہزاد واحد کا سراغ نہ مل سکا ہے جس کی وجہ سے لواحقین شدید پریشانی اورمشکلات کے شکار ہیں ، دوسری طرف بلند وبانگ دعوے کرنے والی پی ڈی ایم اے اور انتظامیہ کی جانب سے مکمل بے حسی کامظاہرہ کیاجارہاہے جس کی وجہ سے لواحقین کی تشویش بڑھتی جارہی ہے کیونکہ موسمیات ذرائع بارشوں کے ایک نئے اسپل کا امکان ظاہرکررہے ہیں ، لواحقین اور عوامی حلقوں کی جانب سے پی ڈی ایم اے سے غوطہ خوروں کی مدد سے ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش کامطالبہ کیاگیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں