پی ایس ایل 9، کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

راولپنڈی (انتخاب نیوز) پی ایس ایل 9، کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا 119 رنز کا ہدف باآسانی16 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں کراچی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کراچی کے خلاف کوئٹہ کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 19.1 اوورز میں 118 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ گلیڈی ایٹرز کے سعود شکیل 33 رنز بناکر نمایاں رہے، اس کے علاوہ جیسن رائے 15، خواجہ نافع 17، رائیلی روسو 10، شیرفین ردرفورڈ 9، عقیل حسین 14، عامر 2 ، محمد حسنین 5 اور عثمان طارق 1 رن بناسکے۔ سرفراز احمد اور ابرار بالترتیب 7 اور ایک رن بنا سکے۔ کراچی کی جانب سے فاسٹ بولر حسن علی نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ بلیسنگ موزاربانی اور زاہد محمود نے 2،2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔میر حمزہ ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کرسکے۔ کراچی کنگز نے 119 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں حاصل کرلیا، ٹم سائفرٹ 49 رنز بنا کر نمایاں رہے، شعیب ملک نے ناقابل شکست 27 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ جیمز وینس نے 27 اور شان مسعود نے 7 رنز بنائے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے اکیل حسین ، محمد عامر اور ابراراحمد کی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں