موسم کی صورتحال، محکمہ موسمیات کی 9مارچ سے مزید بارشوں کی پیش گوئی

کوئٹہ (انتخاب نیوز)بلوچستان میں مزید بارشوں کے امکان کی پیش گوئی محکمہ موسمیات نے کر دی۔ 9 مارچ سے ایران سے بلوچستان میں بارشیں برسانے والے نئے سسٹم کے داخل ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 9 مارچ سے ایران سے بلوچستان میں داخل ہونے والے بارشوں کے نئے سسٹم کی وجہ سے جنوب مغربی بلوچستان اور کیچ میں بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے نئے سسٹم کے اثرات 11 سے 12 مارچ تک رہیں گے تاہم بارش کا نیا سسٹم زیادہ شدت کا نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں