فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی حکومت کو پھر جعلی قرار دیدیا

فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی حکومت کو پھر جعلی قرار دیدیاجمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت جعلی ہے۔ نااہل لوگوں کو مسلط کیا گیا جن کی وجہ سے معشیت بیٹھ گئی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ حکومتی بینچوں پر بیٹھے لوگ بھی کہتے ہیں یہ حکومت جعلی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کہتے ہیں کہ یہ حکومت جائے یا نہ جائے، میں کہتا ہوں یہ آئے کیوں ہیں؟بلاول بھٹو اور آصف زرداری سے ملاقات پر ان کا کہنا تھا کہ ملاقات اچھی رہی، ان کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم پر آصف علی زرداری کا موقف واضح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں