دکی میں میری کوئلہ کان بااثر شخص سے واگزار کرکے تحفظ دیا جائے، پشین کے رہائشی کا مطالبہ

کوئٹہ (آن لائن )پشین منزکی کے رہائشی داﺅد آغا نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ دکی میں میری کوئلہ کان کو با اثر شخصیت سے واگزار کراکر مجھے انصاف اور تحفظ دیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکےں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا ہے کہ دکی میں میری کوئلہ کان پر غفار ، عطاءمحمد، سلطان محمد سمیت دیگر نے غر قانونی طور پر قبضہ کیا ہے لیز کے تمام دستاویزات میرے پاس موجود ہیں میری کوئلہ کان پر زور زبردستی قبضہ کرکے مجھے بے دخل کرنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے میرے لئے مشکلات پیدا کی جارہی ہے اور میں ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے کسی صورت مرعوب اور اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوں گا اعلیٰ حکام اور علاقہ سے منتخب اراکین اسمبلی سے مطالبہ کرتا ہوں کہ میرے حق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کرکے مجھے انصاف دیا جائے ایسا نہ ہوکہ علاقہ میں کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش آئے ہم پر امن لوگ ہیں علاقے میں قبائلی تنازعات کے خواہاں نہیں اس لئے انصاف کے خواہاں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں