پی ایس ایل 9، کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 3 وکٹ سے شکست دیدی

کراچی (انتخاب نیوز) پی ایس ایل 9 کے 26 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 3 وکٹ سے ہرا دیا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹ پر 177 رن بنائے، جواب میں کراچی کنگز نے 7 وکٹوں کے نقصان پر ہدف آخری گیند پر حاصل کرلیا۔قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق نے 55 اور فخر زمان نے 54 رن کی اننگز کھیلی۔شائی ہوپ 9، مرزا بیگ 4 اور شاہین شاہ آفریدی ایک رن بناسکے، ڈیوڈ ویسا 24 اور سکندر رضا 22 رن کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔ کراچی کنگز کی جانب سے زاہد محمود نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، انور علی اور بلیسئنگ موزا ربانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں