پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنس کو ایڈہاک تعیناتی سے محروم کرنے کو مسترد کرتے ہیں، ترجمان

کوئٹہ(یو این اے )ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ترجمان نے کہا ہے کہ پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنس کو ایڈھاک پر تعیناتی سے محروم کرنے کو مسترد کرتے ہیں، پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز 24/7 ہسپتالوں میں سروسز فراہم کرتے ہیں مگر حکومت کی جانب سے ان کو نہ تو ماہانہ سٹائپنڈ دیا جاتا ہے اور نہ ہی ان کے لیے نئی اسامیوں کا اعلان کرتی ہے مگر حکومت کی جانب سے ظلم کی انتہا تو یہاں تک ہے کہ بے روزگار پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز پر ایڈہاک کی تعیناتی اور ان کی ایڈہاک ایکسٹینشن کے راستے بند کیے جا رہے ہیں جس کو ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کسی بھی صورت میں قبول نہیں کرے گی، حکومت ڈاکٹروں کی تعیناتی کیلئے نئی اسامیوں کی تخلیق اور واجب الادا وظائف کی فورا ریلیز کو یقینی بنائے، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور فائنانس ڈیپارٹمنٹ ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن بلوچستان کے صبر کا امتحان نہ لے، سرکاری ہسپتال جو مسائل کا گڑھ بن چکے ہیں وہ نئی منتخب حکومت کے لیے ایک کھلا چیلنج ہے، نو منتخب وزیراعلی بلوچستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ صوبے میں ڈاکٹروں کو درپیش مسائل کا حل نکالیں، اگر ڈاکٹروں کو درپیش مسائل کے حل نہ نکالا گیا تو معاملات گمبھیر ہونے کی طرف جائیں گے پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز 24/7 سرکاری ہسپتالوں میں اپنی سروسز مہیا کررہے ہیں مگر سیکرٹری صحت کی جانب سے پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز کو ایڈہاک تعیناتی اور ایڈہاک ایکسٹینشن سے محروم کرنے کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے ، ایک تو حکومت پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز اور ہاس آفیسرز کو ماہانہ بنیادوں پر وضائف مہیا نہیں کر سکتی اور نہ ہی نئی اسامیوں کی تخلیق کو یقینی بنا رہی ہے ، اور اب پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز کو ایڈہاک ایکسٹینشن اور ایڈہاک پر تعیناتی سے بھی محروم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس جو بے روزگار ینگ ڈاکٹرز کے حقوق کے ساتھ کھلواڑ سمجھتے ہیں اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان اس ظلم پر خاموش نہیں بیٹھیے گی۔صوبے کے سرکاری ہسپتال مسائل کا گڑھ بن چکے ہیں ، نو منتخب صوبائی حکومت کو ان مسائل کا حل ایک چیلنج ہے، نو منتخب وزیر اعلی بلوچستان سے اپیل کرتے ہیں کہ ڈاکٹروں کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ، اگر ڈاکٹروں کے مسائل کو سنجیدگی سے نہیں لی گیا تو معاملات گمبھیر ہونے کی طرف جائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری نو منتخب وزیراعلی اور صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں