نواب اکبر بگٹی بلوچستان کے چی گیویرا تھے،امان اللہ کنر انی

کوئٹہ:سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے نواب اکبر خان بگٹی کو انکی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواب اکبر بگٹی بلوچستان کے وہ عظیم لیڈر تھے جنہوں نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کی آواز بلند کی قوم آج بھی انہیں اپنا ہیرو مانتی ہے انہیں قومی، سماجی، جمہوری حلقوں میں آج بھی عظیم رہنماء کے طور پر یاد رکھاکیا جاتا ہے وہ ہمارا فخر ہیں۔ اپنے ایک بیان میں امان اللہ کنرانی نے کہا کہ نواب شہباز اکبر خان بگٹی بلوچ قوم کے عظیم لیڈر تھے وہ بلوچستان کے چی گیویرا تھے جنہوں نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کی آواز بلند کی بلوچ قوم انہیں انکی خدمات پر حراج عقیدت پیش کرتی ہے انکی بلوچستان اور بلوچ قوم کے لئے خدمات کو تا ابد یاد رکھا جائیگا

اپنا تبصرہ بھیجیں