سنی اتحاد کونسل کے اراکین کا اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر احتجاج

اسلام آباد (آن لائن) سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہاوس کے باہر احتجاج کرتے ہوئے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔پارلیمنٹ ہاوس کے باہر احتجاج میں سنی اتحاد کونسل کے اراکین اسمبلی نے شرکت کی اور حکومت مخالف نعرے بازی کی۔سربراہ سنی اتحاد کونسل اور دیگر اراکین اسمبلی نے احتجاج میں موجود اراکین کی جانب سے بانی چئیرمین سے ملاقات کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے احتجاج کے دوران تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں