بلوچستان میں شدید سردی اور ٹھنڈی ہوائیں، گیس پریشر میں کمی اور بندش سے شہری پریشان
کوئٹہ (آن لائن) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا گیس پریشر میں کمی اور بندش نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی گیس بندش کے باعث کوئٹہ میں گیس دھماکے روز کا معمول بن گئے گزشتہ 2 روز میں گیس دھماکوں کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے ہیں۔ اور بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کی وجہ سے کاروباری امور اور گھریلو صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے تاہم شمالی،اضلاع میں مطلع آبر الود رہے گا کوئٹہ میں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا گیس پریشر میں کمی اور بندش کے علاوہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا گیس کی بندش کی وجہ سے کوئٹہ میں گیس دھماکے ہورہے ہیں جس کی وجہ سے باپ بچوں سمیت 3 قیمتی جانیں ضائع ہوئی اور ماں بیٹی سمیت 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 3ڈگری سینٹی گریڈ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت 2,ڈگری سینٹی گریڈ سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 11ڈگری سینٹی گریڈ ،نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 14ڈگری سینٹی گریڈ تربت میں کم سے کم درجہ حرارت 17ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں جیوانی میں 15اور گوادر میں 16ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔


