وفاقی وزیر داخلہ سے سعودی سفیر کی ملاقات، عرب پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے،محسن نقوی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن تقوی نے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات کی ، تفصیلات کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، ر نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے محسن نقوی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔محسن نقوی نے پنجاب حکومت کے ساتھ بے پایاں تعاون پر سعودی سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے ہر آزمائش میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا، سعودی عرب پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے، پاکستانی قوم کو سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پر فخر ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مضبوط تر بنانے کیلئے مثالی کردار ادا کیا ہے، سعودی عرب کے ساتھ تاریخی دوستی پر ہم سب کو ناز ہے۔
Load/Hide Comments


