تحریک انصاف جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی، سندھ کا گورنر ہمارا ہونا چاہئے،فاروق ستار

کراچی (این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو خوش فہمی ہے کہ وہ حق پر ہیں، یہ سمجھتے ہیں کہ ہم کسی کو بھی خط لکھنے کے حق بجانب ہیں، لیکن وہ ملک اورجمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے نے کہا کہ کیا آئی ایم ایف اور یورپی یونین کو خط ملک کیلئے سودمند ہیں؟انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو لکھے گئے خط کا جواب بھی آچکا ہے، خط لکھنا ملک دشمنی ہے ملک دوستی نہیں۔فاروق ستار نے کہا کہ عوام نے ووٹ اس لئے نہیں دیا کہ حکومت نہ چلنے دیں، وام نے ووٹ مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے دیا۔انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی اب مظلومیت کا بیانیہ بیچ رہی ہے، یہ اپنے دور میں 22 میں سے 21 ضمنی الیکشن ہار گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ یہی سائیکل چلتی رہا تو آج جو اقتدار میں ہے کل جیل میں ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سندھ کا گورنر ہمارا ہونا چاہئے، سندھ میں ن لیگ کی کوئی نشست نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں