پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی کورکمیٹی کا اجلاس، عمران خان کی رہائی کا مطالبہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی کور کمیٹی کا اجلاس بیرسٹر گوہر کی سربراہی میں منعقد ہوا، اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور، عمر ایوب ، شاہ فرمان شعیب، علی محمد خان ، بابر اعوان اور نیاز اللہ نیازی شامل تھے۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے عمران خان کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق کور کمیٹی کے اجلاس میں 3 اہم نکات پر بات ہوئی، کور کمیٹی کو عمران خان کی لیگل ٹیم نے کیسز کے حوالے سے بریفنگ دی ہے جس پر کور کمیٹی نے عمران خان کے کیسز کو فی الفور ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ذرائع کے مطابق کمیٹی اجلاس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات بھی ظاہر کیے جس کی کور کمیٹی نے مذمت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں