پی ایس ایل 9، ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

کراچی (انتخاب نیوز) اپی ایس ایل سیزن 9 کے کوالیفائر میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کا 147 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، یاسر خان 54 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 9کی 2 ٹاپ ٹیمیں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کوالیفائر میں مدمقابل آئیں۔ جہاں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا انتخاب کیا۔ ملتان سلطانز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، طیب طاہر کی جگہ خوشدل شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، نوین الحق اور ایمل خان کی جگہ پال والٹر اور سلمان ارشاد کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں