چین پاکستان کی مالی معاونت جاری رکھے گا، بلوم برگ کی نئی رپورٹ میں انکشاف

اسلام آباد(انتخاب نیوز)بلوم برگ کی پاکستان کے قرضوں سے متعلق نئی رپورٹ جاری کی گئی، تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ بیرونی قرضوں کی پریشانی پر قابو پانے کیلئے چین پاکستان سے مالی تعاون جاری رکھے گا، بلوم برگ نے کہا کہ محمد اورنگزیب اصلاحات لانے کیلئے وہ سب کچھ کریں گے جو ضروری ہو گا، رپورٹ میں پاکستان میں چینی قونصل جنرل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ بیجنگ نے قرضوں کی ادائیگی کے لیے پاکستان پر کبھی دباو¿ نہیں ڈالا بلکہ حال ہی میں 2 ارب ڈالرکا قرض بھی رول اوور کیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بلوم برگ نے محمد اورنگزیب کی بطور وزیر خزانہ تقرری کو مثبت اقدام قرار دیا تھا۔ بلوم برگ کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف کے نئے پروگرام سے پہلے محمد اورنگزیب کی تعیناتی مثبت اقدام ہے، سرمایہ کاروں کی دلچسپی پاکستان کے نئے وزیر خزانہ کی تعیناتی میں تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں