سوشل میڈیا ایپ (ایکس) کی بندش کیخلاف سماعت، وفاقی حکومت کا وکیل طلب

لاہور (انتخاب نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ایپ ایکس کی بندش پر وفاقی حکومت کے وکیل کو طلب کرلیا ۔لاہور ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا ایپ ایکس کی بندش کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہد بلال حسن نے حافظ شاکرمحمود کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دئیے کہ وفاقی حکومت کے وکیل کاموقف سن کر نوٹس کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے،عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل کو طلب کرلیا۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیاکہ ایکس(ٹویٹر)کو بند کرکے آزادی اور بنیادی حقوق چھننے کے برابر ہے، آئینی طور پرکسی شہری کی آزادی کو چھینا نہیں جاسکتا، درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں