اداروں کے خلاف مہم چلانے کا کیس، اسد طور کی درخواست ضمانت پر فیصلے کا حکم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی، اسد طور کی وکیل ایڈووکیٹ زینب مزاری عدالت میں پیش ہوئیں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کو اداروں کے خلاف مہم چلانے کے کیس میں صحافی اسد طور کی درخواست ضمانت پر کل سماعت کر کے فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حکام بھی ریکارڈ کے ساتھ کل اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہوں۔حکم نامے میں نوٹ کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے ضمانت کی کارروئی بغیر کسی جواز اور بنیاد کے ملتوی کی، مزید کہا کہ درخواست گزار کے وکیل کی معاونت کے ساتھ کیس کے متن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں