انصیر آباد پولیس کی کارروائی، دوہرے قتل کا ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

چھتر (آن لائن)ضلع نصیر آباد میر حسن پولیس کی اہم کاروائی دوہرے قتل کے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نصیر آباد ملک محمد سلیم لہڑی کی ہدایات اور ایس ایس پی نصیر آباد ڈاکٹر محمد سمیع ملک کے خصوصی احکامات اور ڈی ایس پی سرکل چھتر عبدالستار مگسی کی نگرانی میں ایس ایچ او پولیس تھانہ میرحسن سب انسپکٹر عابد حسین لغاری اے ایس آئی ظفر فراز نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل کے مقدم فرد 04/2024بجرم302 c میں مطلوب ملزم غلام ربانی ولد تھیگہ علی قوم جکھرانی کو چھاپہ مار کر آلہ قتل ٹی ٹی پستول سمیت گرفتار کرلیا، واضح ہوکہ ملزم نے گزشتہ روز گوٹھ علی شیر جھکرانی میں سیاہ کاری کے الزام میں اپنے بیوی اور ایک شخص کو قتل کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں