کیلے اور پیاز کی برآمد پر پابندی اگلے مہینے کی 15 تاریخ تک نافذ رہے گی، جام کمال

اسلام آباد (انتخاب نیوز) رمضان المبارک کے دوران کیلے اور پیاز کی برآمد پر عارضی پابندی۔ قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کیلے اور پیاز کی برآمد پر پابندی پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ پابندی خاص طور پر رمضان المبارک کے لیے ہے اور یہ عارضی ہے، پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کابینہ کی سطح پر وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کی جانب سے تحفظات کے بعد کیا گیا۔ یہ پابندی اگلے مہینے کی 15 تاریخ تک نافذ رہے گی۔ زراعت کے ماہرین کی طرف سے اٹھائے گئے خدشات کے ردعمل میں پابندی عائد کی گئی۔ پابندی کا مقصد ماہ رمضان کے دوران اشیاءضروری کی گھریلو فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں