جیوانی سے گوادر تک 94کلو میٹر123کے وی کی ٹرانسمیشن لائن بچھانے کی منظوری

اسلام آباد(آئی این پی) سی ڈی ڈبلیو پی نے 7 ارب 87 کروڑ روپے کی لاگت سے 2 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی، جیوانی سے گوادر تک 94 کلو میٹر132کے وی ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائیگی، حویلیاں ایبٹ آباد میں گریویٹی بیسڈ سیف ڈرنکنگ واٹر سپلائی سسٹم نصب کیا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت جمعہ کو سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں تفصیلی بحث کے بعد 7 ارب 87کروڑ روپے کی لاگت سے 2ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ، ممبران پلاننگ کمیشن وفاقی وزارتوں اورڈویژنوں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ صوبائی پی اینڈ ڈی محکموں اور خصوصی علاقوں کے نمائندوں نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں توانائی، فزیکل پلاننگ اور ہاوسنگ کے شعبوں سے متعلق منصوبوں پر غور کیا گیا۔ توانائی کے شعبے سے متعلق ایک منصوبہ 220کے وی ٹرانسمیشن لائن 28کلومیٹرکی تعمیر کے ساتھ 132کے وی ٹرانسمیشن لائن کی دوسری سرکٹ سٹرنگنگ کے ساتھ جیوانی سے گوادر تک 94کلومیٹر 4540 ملین کی منظوری دی گئی۔ منصوبے کو پی ایس ڈی پی کے ذریعے مالی اعانت فراہم کرنے کی تجویز ہے۔ پاور سیکٹر کا بنیادی مقصد تمام زمروں کے صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی اور مجموعی طور پر پاور سیکٹر کی تجارتی عملداری کو بہتر بنانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں