اداروں کے خلاف مہم چلانے کے کیس پر سماعت، صحافی اسد طور کی ضمانت منظور
اسلام آباد(انتخاب نیوز)سپیشل جج سینٹرل ہمایوں دلاور نے صحافی اسد طور کے خلاف اداروں کے خلاف مہم چلانے کے کیس کی سماعت کی، تفصیلات کے مطابق اسد طور کے وکلاءاور تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے، ایف آئی اے کے سپیشل پراسیکیوٹر اشتیاق حسین شاہ بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔دوران سماعت سپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے نے کہا کہ اسد طور کی ضمانت منظور کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔وکیل اسد طور نے سپریم کورٹ کی آبزرویشن عدالت میں جمع کروا دی، جس پر عدالت نے تفتیشی افسر اور سپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ یہ آبزرویشن درست ہے؟بعد ازاں عدالت نے اسد طور کی ضمانت بعد از گرفتاری 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپیشل جج سینٹرل اسلام ا?باد کو اداروں کے خلاف مہم چلانے کے کیس میں صحافی اسد طور کی درخواست ضمانت پر کل سماعت کر کے فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا، سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے صحافی اسد طور کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔


