سینیٹ انتخابات، الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت شام6بجے تک بڑھا دیا

اسلام آباد(انتخاب نیوز)2اپریل کو ہونے والے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز ہے تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے سینیٹ کی ٹیکنو کریٹ نشست پر اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے گئے ہیں جبکہ ن لیگ کی پرویز رشید، ناصر بٹ اور طلال چودھری کو بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب کراچی سے پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔پی پی کے رضا ربانی، مولا بخش چانڈیو، تاج حیدر، روبینہ قائم خانی، سرفراز راجڑ، سید مسرور احسن، خالدہ مہیندرو، قادر خان مندوخیل، بیرسٹر ضمیر گھومرو، وقار مہدی اور دیگر کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔ایم کیو ایم کی جانب سے ڈاکٹر فروغ نسیم اور پی ٹی آئی کے عبدالوہاب بلوچ بھی سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت شام 4سے بڑھا کر 6بجے تک کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں