حکومت مئی تک بھی نہیں چل سکتی، شہباز شریف کو اپنی33فیصد کابینہ کا علم نہیں،فواد چوہدری

اسلام آباد(انتخاب نیوز)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کو مودی سرکار اور ایان علی کے علاوہ کوئی نہیں مانتا، موجودہ حکومت کو ہٹانے میں خیبرپختونخوا کا کردار اہم ہوگا، فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کو خیبرپختونخوا سے ایک ووٹ نہیں ملا، مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ کا فیصلہ کر لیا تو حکومت چلی جائے گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت مئی تک بھی نہیں چل سکتی، حکومت نے سعودیہ عرب کے سفیر سے کال پر بات کرنے کا خود کہہ کر انتظام کیا، یورپی یونین کے کسی ملک نے مبارکباد نہیں دی۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کا سیاسی کردار بہت اہم ہے، پاکستان بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا، وزیراعظم شہبازشریف کو اپنی 33 فیصد کابینہ کا علم نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں