سنجاوی میں اتائی ڈاکٹروں کی بھرمار، عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے
سنجاوی ( آن لائن)سنجاوی میں انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے اتائی ڈاکٹروں کی بھر مار ہرقسم کا علاج معالجہ بلا خوف وخطر کرتے ہیں وزیراعلیٰ اور سیکرٹری ایکشن لیں۔ سنجاوی میں مرد و لیڈی اتائی ڈاکٹروں کی بھر مار ہے جو کلینکز اور میڈیکل اسٹورز میں بیٹھ کر بلا خوف وخطر ہر قسم کے علاج معالجہ کھلے عام کرتے ہیں نہ ان کو ڈی ایچ او نہ ہی ڈرگ انسپکٹر نہ انتظامیہ سے کوئی خوف ہے، ان مرد و لیڈی اتائی ڈاکٹروں اور نان کوالفائیڈ افراد جو کلینک اور میڈیکل اسٹورز میں بیٹھ کر ہر قسم کے علاج معالجہ کرتے ہیں بہت سے لوگ موت کے منہ میں چلے گئے اور بہت سے لوگ امراض میں مبتلا ہوکر گھروں تک محدود ہوگئے جبکہ نام نہاد اتائی لیڈی ڈاکٹرز بھی دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹ رہے ہیں فیس کے ساتھ ہزاروں روپے کی ادویات لکھتے ہیں جبکہ بہت سے سرکاری ملازمین جن کی ڈیوٹیاں اسپتالوں میں ہوتی ہیں مگر وہ بلا خوف وخطر ڈیوٹیوں کے بجائے پرائیویٹ کلینک اور میڈیکل چلاتے ہیں۔ عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی، سیکرٹری عبداللہ خان سنجاوی کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈیوٹیاں نہ دینے والوں کے ساتھ سختی کرے ڈیوٹیوں پر حاضر کرے اور ساتھ ہی سنجاوی میں مرد و لیڈی اتائی ڈاکٹروں کیخلاف سخت ترین کریک ڈان شروع کرے۔


