پی ایس ایل 9فاتح کون ؟ ملتان اور اسلام آباد کا فائنل آج ہو گا

کراچی(انتخاب نیوز) پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ آج کراچی میں کھیلا جائے گا۔رضوان کی قیادت میں ملتان سلطان اور شاداب خان کی کپتانی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین فائنل میچ آج کراچی کے تاریخی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ملتان سلطان مسلسل چوتھی بار فائنل کھیل رہی ہے مگر ٹائٹل ایک بار جیتا ، جبکہ دو بار فائنل میں شکست ہوئی۔ علاوہ ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو بار فائنل کھیلا اور دونوں بار فاتح رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں