تخریب کار یاد رکھیں فوج آ پ کا تکہ بو ٹی بنا دے گی، متحدہ علما کونسل
لاہور (آن لائن) متحدہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی،سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر ملک محمد سلیم،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،مولانا محمد راغب حسین نعیمی ،مولاناعبدالغفار روپڑی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تخریب کار یاد رکھیں فوج آ پ کا تکہ بو ٹی بنادے گی، حکومت اور ریاستی طاقتور اداروں کا ایک پیج پر آنا اچھا شگون ہے مگر غریب عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا،ملک دشمن اوردہشت گرد پھر سر اٹھا رہے ہیں سیا ستدان اپنی ذمہ داریوں کا مکمل احسا س کریں۔انہوں نے کہاکہ بحرانوں سے نجات اور پاکستان دشمن قوتوں کے مقابلہ کیلئے سیاسی استحکام ، قانون ، عدلیہ اور آئین کی بالادستی ، شرافت ، برداشت اور باہمی احترام کی قدروں کو بحال کیا جائے، بھارت ایک مر تبہ پھر خطے میں آ گ اور خون کا کھیل کھیلنے میں مصرو ف ہیں جس کا عالمی دنیا نو ٹس لے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان زندہ و تابندہ رہے گا صرف پاکستانی قوم ہی نہیں پورے عالم اسلام کی دعائیں پاکستان کے ساتھ ہیں۔


