پرویز الٰہی نے کاغذات نامزدگی روکنے پر الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرادی
اسلام آباد(آن لائن ) گجرات کے حلقے پی پی 32 میں ضمنی انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکنے پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی اہلیہ نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرادی۔سوموار کے روز پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہی کی اہلیہ قیصرا الہی نے الیکشن کمیشن میں پنجاب کے حلقے پی پی 32میں کاغذات نامزدگی سے روکے جانے کے حوالے سے درخواست دائر کر دی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر پی پی 32 کے دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکا جا رہا ہے اس حوالے سے الیکشن کمیشن آر او اور ڈی پی او گجرات کو رکاوٹیں ختم کرنے کا حکم دے دوخواست میں کہا گیا ہے کہ آر او کے دفتر گئے تو نامعلوم افراد نے کاغذات جمع نہ کرانے کے حوالے سے دھمکیاں دیں اورآر او کے دفتر کو کارڈن آف کر کے راستے بند کر دیے گئے ہیں واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہی پی پی 32 سے بطور امیدوار الیکشن لڑنے کے خواہشمند ہیں۔


