وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی عمران خان سے ملاقات کیلئے دائر درخواست واپس لے لی گئی

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے دائر درخواست واپس لینے پر نمٹا دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی درخواست پر پیر کے روزسماعت کی۔دوران سماعت علی امین گنڈا پور کے وکیل ظہور الحسن کے معاون نے درخواست واپس لینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ملاقات کیلئے درخواست دائر کر دی تھی مگر ہماری ملاقات کرا دی گئی۔معاون وکیل کا کہنا تھا کہ ملاقات ہو جانے پر اب درخواست واپس لیتے ہیں، عدالت نے درخواست واپسی کی استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں