حکومت سندھ نے رواں سال گندم خریداری کا ہدف 9 لاکھ ٹن مقرر کردیا
کراچی (انتخاب نیوز) حکومت سندھ نے رواں سال گندم خریداری کا ہدف 9 لاکھ ٹن مقرر کردیا۔ محکمہ خوراک کے مطابق گندم خریداری 20 مارچ سے شروع کی جائے گی اور صوبے بھر میں 363 گندم خریداری مراکز قائم کیے جائیں گے۔ محکمہ خوراک نے بتایاکہ میرپور خاص ڈویژن میں 40، حیدرآباد ڈویژن میں 71 گندم خریداری کے مراکز قائم ہوں گے۔ محکمہ خوراک کا کہنا ہے کہ نوابشاہ ڈویڑن میں58 اورسانگھڑ میں38 مراکز قائم کیے جائیں گے۔ محکمہ خوراک کے مطابق حکومت سندھ نے اس سال گندم کی سرکاری قیمت 4ہزار روپے فی من مقرر کی ہے۔
Load/Hide Comments


