افغانوں کو پاکستان سے نکالنے کیلئے آپریشن شروع کرنے کا حکم
اسلام آباد (انتخاب نیوز) تمام افغانوں کو پاکستان سے نکالنے کا فیصلہ، آپریشن شروع کرنیکا حکم۔ وفاقی وزارت داخلہ نے 15 اپریل سے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی ملک بدری کیلئے احکامات جاری کردیے ہیں۔ افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پہلے رضا کارانہ طور پر واپس افغانستان جانے کے لیے کہا جائیگا جس کے بعد انہیں گرفتار کرکے ڈی پورٹ کیا جائیگا۔ فہرستوں کو پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔ اگلے فیز میں افغان پی او آر (Proof of Residence) کارڈ ہولڈرز کو ملک بدر کیا جائیگا۔
Load/Hide Comments


