آصف زرداری کی ولادیمیر پیوٹن کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد (انتخاب نیوز)صدر مملکت پاکستان آصف علی زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نو منتخب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کی، آصف علی زرداری نے پیغام میں کہا کہ مجھے اعتماد ہے کہ پاک روس تعلقات صدر پیوٹن کی متحرک قیادت میں مضبوط ہونگے ۔علاوہ ازیں سعودی قیادت سمیت دیگر عالمی رہنماﺅں کی جانب سے بھی پیوٹن کو صدر بننے پر مبارکباد دی گئی ہے۔واضح رہے کہ روس میں صدر پیوٹن مسلسل پانچویں بار روسی صدر منتخب ہوئے ہیں۔پیوٹن نے 87.28فیصد ووٹ حاصل کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں