آٹھ فروری کے انتخابات میں دھاندلی، عمران خان نے تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
اسلام آباد(انتخاب نیوز)حالیہ انتخابات مین دھاندلی ہونے پر سابق وزیر اعظم اور بانی تحریک انصاف عمران خان نے تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی، تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے درخواست ایڈووکیٹ حامد خان نے دائر کی جس میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ کے غیر جانبدار حاضر سروس ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے، جوڈیشل کمیشن عام انتخابات اور اس کے نتائج کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرے، مزید استدعا کی گئی کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے تک وفاق اور پنجاب میں حکومتی تشکیل کے اقدامات کو معطل کیا جائے، جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو پبلک کیا جائے۔
Load/Hide Comments


