لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ ، عمران خان سمیت 12ملزمان مزید 2مقدمات میں بری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا نے کی زیر صدارت لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ پر عمران خان اور دیگر کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں درج مقدمات پر سماعت کی گئی، عدالت نے کہا کہ عمران خان اور دیگر ملزمان پر لانگ مارچ کے دوران لوگوں کو اکسانے کا الزام ہے، اگر عوام کو عمران خان اور دیگر نے اکسایا تو پراسیکیوشن کو بادی النظر میں ثابت بھی کرنا ہوگا، سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف کوئی ثبوت عدالت میں جمع نہیں کروایا گیا، تمام ملزمان کے خلاف کیس چلانے کے لیے ریکارڈ ناکافی ہے، عدالت نے کہا کہ پراسیکیوشن کی جانب سے جمع کروایا گیا ریکارڈ عمران خان اور دیگر ملزمان پر جرم ثابت کرنے کے لیے مضبوط نہیں، بانی پی ٹی آئی اور دیگر ملزمان کو تھانہ بارہ کہو میں درج 2 مقدمات میں بری کیا جاتا ہے، بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ سہیب بلال رانجھا نے عمران خان اور دیگر کی بریت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مزید 2 مقدمات میں سابق وزیراعظم کو بری کردیا۔اس کے علاوہ عدالت نے مقدمے میں شاہ محمود قریشی ، سیف اللہ نیازی، عامر محمود کیانی، پرویز خٹک، شیریں مزاری، فیصل جاوید، اسد عمر،علی نواز اعوان، راجہ خرم نواز، فیصل جاوید، شیخ رشید احمد سمیت 12 ملزمان کو بھی بری کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں