گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر حملے میں 2 اہلکار جاں بحق ہوئے، آئی ایس پی آر
راولپنڈی (پ ر) گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر حملے میں 8 حملہ آور ہلاک جبکہ 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر حملے میں 8 حملہ آور ہلاک جبکہ 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ فورسز نے حملہ آوروں کو کمپلیکس میں داخل ہونے سے روکا، حملہ آوروں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کے شدید تبالے کے دوران 2 اہلکاروں جاں بحق ہوگئے۔ 35 سالہ سپاہی بہار خان اور 28 سال کے سپاہی عمران علی جاں بحق ہوئے، سپاہی بہار خان کا تعلق ڈی جی خان، سپاہی عمران علی خیرپور کے رہائشی تھے۔
Load/Hide Comments


