حماد اظہر نے تحریک انصاف کے تنظیمی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے تحریک انصاف کے تنظیمی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا ہے کہ سوچ بچارکے بعد تحریک انصاف پنجاب کی صدارت اور جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمجھتا ہوں اس وقت پنجاب میں پارٹی کی مو¿ثر قیادت کیلئے گراﺅنڈ میں موجود ہونا اور بانی چیئر مین تک براہ راست رسائی ضروری ہے۔ حماد اظہر کا کہنا ہے کہ بطور پارٹی کارکن کام کرتا رہوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں