فلسطین میں اسرائیلی درندگی کےخلاف مذمتی قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع
لاہور (آن لائن) فلسطین میں اسرائیلی درندگی اور وحشیانہ کاروائیوں کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔مسلم لیگ نون کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئیقرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان فلسطین میں اسرائیلی درندگی اور وحشیانہ کاروائیوں پر سراپا احتجاج ہے،اسرائیل نے ظلم اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور پامالیوں کی انتہا کر دی ہے، فلسطینیوں کا قتل عام انسانیت کی نسل کشی کے مترادف ہے، فلسطینیوں کا قتل عام ہر صورت روکنا ہوگا۔ مطالبہ ہے عالمی برادری فلسطین میں جنگ بندی کے لیے اپنا کردار ادا کرے ۔
Load/Hide Comments


