بی آئی ایس پی میں کرپشن، شکایت پر امدادی رقم بند کرنے کی دھمکیاں، فوری نوٹس کا مطالبہ
نصیرآباد (رپورٹ چھٹہ خان عمرانی)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے جاری قسط میں بینفشریز کے امدادی رقم سے کٹوتی کا سلسلہ نہ رک سکا ۔ نصیرآباد میں ڈیوائز ہولڈرز نے کرپشن کو مزید پروان چڑھانے کے لیے یونین بنا لی نصیرآباد کے ڈیوائز ہولڈرز بینفشریز کے جاری امدادی رقم کے قسط سے دیدہ دلیری کے ساتھ 1000 سے 1500روپے کی کٹوتی کا سلسلہ جاری۔ڈیوائز ہولڈرز یونین کے نئے منتخب صدر کی ایماءپر بلا خوف سر عام پیسے کٹوتی کررہے۔ جبکہ متاثرہ خواتین کے شکایت پر کوریج کے لیے سینٹر پر آنے والے صحافیوں پر ڈیوائز ہولڈرز مافیا حملے اور تشدد پر اتر آئے۔اور صحافیوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے ڈیوائز ہولڈرز کے کرپشن کی نیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ضلعی انتظامیہ کے دورہ کے موقع پر ڈیوائز ہولڈرز کا بینفشریز پر معمولی وقت رحم کے بعد کرپشن کا سلسلہ رک نہ سکا۔ سادہ لوح متاثرہ خواتین کو شکایت کرنے پر ڈیوائز ہولڈرز کی طرف سے ان کے امدادی رقم بند کرنے کی دھمکیاں دے کر خاموش کرانے پر مجبور کر دیا جارہا ہے۔ ڈیرہ مراد جمالی نصیرآباد کے ڈیوائز ہولڈرز یونین کے صدر اور ان کے ایماءپر کرپشن کرنے والے مافیا کے خلاف متاثرہ بینفشریز کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اعلیٰ آفیسران سے فوری نوٹس لینے کی اپیل۔


