پاکستان متحدہ محاذ کے نام سے نئی جماعت کے قیام کا اعلان

کوئٹہ:پاکستان متحدہ محاذ کے نام سے نئی جماعت کے قیام کا اعلان کردیا گیا۔یہ اعلان پاکستان متحدہ محاذ کے چیئرمین انجینئر محمد شاہ جہان نے کوئٹہ پریس کلب میں آغا اکبرشاہ،اولس یار خان،کمانڈر ناصر بڑیچ،عرفان رئیسانی اوریگر کیہ ہمراہ پیر کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ پاکستان متحدہ محاذ کے قیام کا مقصدہر پاکستانی شہری کو ملک میں پاکستان کی اہمیت سے آگاہ کرنا اور لوگوں کے دلوں میں پاکستان کی محبت کو اجاگر کرنا ہے ہم چاہتے ہیں کہ نوجوانوں کے دلوں میں وطن سے محبت اور جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کا جذبہ پیدا کیا جائے ملک میں پاکستانیت کا فروغ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام حالات اور ایمرجنسی میں ملک کی سلامتی کے اداروں کے ساتھ ملکر کام کرنا،پاکستانی عوام اور افواج پاکستا ن میں ہم آہنگی اور اعتماد میں اضافہ کرنا ہمارے منشور کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اور عوام کا مورال بلند رکھنا چاہتے ہیں ملک سے ہرقسم کے تعصب کا خاتمہ اور ملک دشمن عناصر کا ہرپلیٹ فارم بالخصوص سوشل میڈیا پرمقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ملک سے فرقہ واریت اور دہشت گردی کو ختم کریں ساتھ ہی سماجی برائیوں کے خاتمے کی بھی کوشش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں