خاران،گرفتاری کے بعد نوجوان نے خود کشی کرلی، پولیس،تشدد کرکے مارا گیا، لواحقین
خاران: خاران پولیس کے مطابق خاران کے رہائشی احسان اللہ نامی نوجوان نے گرفتاری کے بعد سٹی پولیس تھانہ میں خود کشی کرلی ہے جس کی لاش کو پولیس نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال منتقل کردیا جس کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر خاران عبدالسلام اچکزئی اور ایس پی لعل جان بلوچ نیڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر سول ہسپتال پہنچ کر احسان اللہ کی ڈیڈ باڈی کا معائنہ کیا اور ہسپتال ڈاکٹرز سے حال احوال کیا۔ اس موقع پر احسان اللہ کے ورثاء نے ڈپٹی کمشنر خاران سے ملاقات کرکے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ احسان اللہْ نے خود کشی نہیں کیا ہے بلکہ وہ پولیس کسٹڈی میں تھا اسے تشدد کرکے مارا گیا ہے جس پر ڈپٹی کمشنر خاران عبدالسلام اچکزئی اور ایس پی لعل جان بلوچ نے احسان اللہْ کے لواحقین کو یقین دلایا کہ اس کیس کی مکمل تحقیقات ہوگی اوراسی سلسلے میں احسان اللہ کی ڈیڈ باڈی کو پوسٹ مارٹم کے لیے کوئٹہ منتقل کیا جارہاہے تاکہ مکمل رپورٹس مل سکیں ڈپٹی کمشنر خاران نے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد موت واضع ہوجائے گی ڈپٹی کمشنر نے احسان اللہْ کے لواحقین کو یقین دلایا کہ ان کے ساتھ انصاف ہوگا تحقیقات اور تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے اگر پولیس تشدد سے قتل ثابت ہوا تو زمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف مکمل کاروائی کی جائے گی۔


