شمالی بحیرہ عرب میں آپریشن، ساڑھے 14 کروڑ روپے مالیت سے زائد کی شراب ضبط

کراچی (انتخاب نیوز) بحریہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر مشترکہ آپریشن کے دوران ساڑھے 14 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی شراب ضبط کر لی۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (بحریہ) کے مطابق 21 مارچ کو بحریہ، پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اور پاکستان کسٹمز انٹیلی جنس نے شمالی بحیرہ عرب میں جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کے تعاون سے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن میں شراب کی 4104 بوتلیں برآمد کی گئیں۔ ضبط شدہ شراب کی مالیت تقریباً 14 کروڑ 56 لاکھ روپے ہے۔ ضبط شدہ اشیاءکو مزید قانونی کارروائی کیلئے پاکستان کسٹمز کے حوالے کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں