پاکستان میں افغانستان کے قائم مقام سفیر کی آصف درانی سے ملاقات، حالیہ کشیدگی پر گفتگو

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان میں افغانستان کے قائم مقام سفیر سردار احمد شکیب نے افغانستان میں پاکستان کی جانب سے ٹی ٹی پی اور ایچ جی بی جی کیخلاف انسداد دہشت گردی کی کارروائی کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندے آصف درانی سے ملاقات کی۔ اسلام آباد میں افغان سفارتخانے نے ایکس پر کہا، مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان حالیہ چیلنجز، سیاسی، تجارتی، عوام سے عوام اور دو طرفہ تعلقات کے دیگر پہلوﺅں پر توجہ دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں